ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گبر سنگھ ٹیکس:جیٹلی نے راہل کی معیشت پر اٹھایا سوال

گبر سنگھ ٹیکس:جیٹلی نے راہل کی معیشت پر اٹھایا سوال

Sun, 29 Oct 2017 10:53:23    S.O. News Service

نئی دہلی ، 28؍ اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے جی ایس ٹی کو ’’گبر سنگھ ٹیکس‘‘کہنے کو لے کر راہل گاندھی پر جوابی حملہ کرتے ہوئے جمعہ کو سوال کیا کہ راہل کتنا جانتے ہیں اور وہ کب جانیں گے۔بی جے پی لیڈر نے کہا کہ کیا کانگریس نائب صدر نے نہرو وادی ورثے سے ملک کو ملے 17 ٹیکس اور 23اوورلوڈ سے مطمئن ہیں اور کیا ایسا نظام چاہتے ہیں، جہاں ملک بھر میں سامانوں کی آزاد تجارت نہ ہو۔جیٹلی نے کہاکہ اگر کوئی اسے ’گبر سنگھ ٹیکس‘کہتا ہے تو پھر میں اتنا ہی کہہ سکتا ہوں کہ انہیں کتنی معلومات ہے اور وہ کب جانیں گے۔انہوں نے کہا کہ جب کوئی شخص کچھ کام کرتا ہے تو طے ہے کہ اس کی تعریف کرنے والے لوگوں سے اسے تعریف ملے گی اور ان لوگوں کی تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا، جو یا تو اسے سمجھتے نہیں یا جنہیں اصلاح سے نقصان ہوتا ہو۔


Share: